عام انتخابات 2018ء کےلئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 70 ہزار سے زائد مجوزہ پولنگ سٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کر دیا

86

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) عام انتخابات 2018ء کے لئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 70 ہزار سے زائد مجوزہ پولنگ سٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کر دیا۔ اب عوام کو جی۔ آئی۔ایس کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے پولنگ اسٹیشن کا محل وقوع معلوم ہو سکے گا۔ اس سے الیکشن 2018ء میں مزید شفافیت آئے گی۔ عنقریب اس سلسلے میں میڈیا کے ساتھ مکمل تفصیلات شئیئر کی جائیں گی۔ اور سیاسی جماعتوں اور عوام الناس کو بھی اس سے آگاہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوا۔ جس میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمدر ضا سمیت چاروں ممبران الیکشن کمیشن نے شر کت کی۔