عام شہریوں اور پاک فوج پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ملک دشمن عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے شیخ آفتاب احمد

89

حضرو ۔05 مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ (ن )کے سنیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے مسجد میں نماز پڑھنے والے بچوں اور دیگر کی شہادت سے دل خون کے آ نسو روتا ہے ،مسجدوں ، مدرسوں ، علماء کرام اور پاک فوج پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ۔

ہوں نے کہا کہ بنوں میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی میں جس طرح پاک فوج کے نوجوانوں نے ملک دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پوری قوم گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں ،عام شہریوں اور پاک فوج پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ملک دشمن عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔شیخ آفتاب احمد نے بنوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی شہادت پر ان کے لیے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔