عبدالحفیظ شیخ واضح اکثریت سے سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود

44
زرداری ٹولے کا مشن کرپشن اور لوٹ مار ہے ،پیپلزپارٹی کا نام نہاد لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا،عوام ظالم لٹیروں سے سندھ کی پسماندگی کا حساب لیں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم وہ پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ واضح اکثریت سے سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، اس بات کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے جس نے ایک ایماندار، خود ساختہ اور قابل اعتماد شخص ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جنہوں نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آئندہ سینیٹ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی پوری دنیا میں بدعنوانی کے حوالے سے مشہور ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں اور مافیاز کو تحفظ فراہم کیا۔