لاہور۔29اپریل (اے پی پی):جے یو آئی(س)کے مرکزی امیرعبدالحق ثانی نے منگل کو یہاں جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹریٹ میں علامہ ہشام الہی ظہیر سے ملاقات کی۔ دوران ملا قات دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی،غزہ میں اسرائیلی مظا لم اوردینی جماعتوں کے اتحاد پر تبا دلہ خیا ل کیا۔وفد میں غازی ظہیر الدین بابر،مولانا لقمان الحق، قاری اعظم حسین، مولانا اسامہ سمیع ،علامہ طارق محمود یزدانی ، ریاض احمد اور قاری شفیق الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔
صدر جمعیت اہلحدیث ہشام الہی ظہیر نے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ پہلگام کا واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا جس کے تانے بانے اسرائیل اور بھارت سے ملتے تھے۔ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں،فلسطین اور پاک بھارت کشیدگی پر سیاسی و دینی جماعتوں کا متحد ہونا لازمی جزو ہے ۔
جے یو آئی(س)کے مرکزی امیرعبدالحق ثانی نے کہا کہ فلسطینی اور اہل غزہ اپنی آزادی کے لئے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔ عبدالحق ثانی نے کہا کہ مودی اور اسرائیل عالمی امن کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مینارپاکستان قومی کانفرنس میں دینی جماعتوں کے اتحاد سے بڑی تقویت ملے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589311