عبدالستار ایدھی مرحوم کی موت پوری دنیا کا نقصان ہے‘ وہ سخاوت‘ انسانیت اور عاجزی کی میراث پیچھے چھوڑ گئے،ہم کے خاندان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکی سفیر کا اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی مرحوم کی موت پوری دنیا کا نقصان ہے‘ وہ سخاوت‘ انسانیت اور عاجزی کی میراث پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ یہ پوری دنیا کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ ہم اس عظیم شخص کے انتقال پر ان کے خاندان …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی مرحوم کی موت پوری دنیا کا نقصان ہے‘ وہ سخاوت‘ انسانیت اور عاجزی کی میراث پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ یہ پوری دنیا کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ ہم اس عظیم شخص کے انتقال پر ان کے خاندان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی سفیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انسانیت کی خدمت کا عکس ان کی زندگی کے ہر پہلو میں نمایاں تھا۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی جوانی میں بہت مشکلات کا سامنا کیا اور اس سبق کو دوسروں کی مدد کے لئے اپنے لئے ایک سبق بنایا۔

Leave a Reply