اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے استحکام پاکستان پارٹی یورپی یونین کے صدر شفقت گوندل نے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان بھی موجود تھے۔