اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے سعودی شہزادہ اور اقوام متحدہ میں نمائندے عبداللہ بن خالد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
پیر کو وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے شہزادہ عبداللہ بن خالد کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہزادہ عبداللہ بن خالد کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کا سفر آخرت آسان فرمائے۔
وفاقی وزیر نے شاہی خاندان سے اظہار تعزیت بھی کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ شاہی خاندان کو اس مشکل گھڑی میں ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔