عبدالعلیم خان کا سپین کے نزدیک کشتی حادثہ میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

108
Abdul Aleem Khan
Abdul Aleem Khan

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سپین کے نزدیک کشتی حادثہ میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی دالخراش ہے جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا بھی باعث بنتے ہیں، حوصلہ شکنی کیلئے انسانی سمگلنگ کرنے والے نیٹ ورکس میں ملوث مرکزی مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دینا ہوں گی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو ہمت و حوصلہ عطاء فرمائے۔