عبدالعلیم خان کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم اور ساری قوم کو مبارکباد

102
Abdul Aleem Khan.
Abdul Aleem Khan.

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم اور ساری قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ارشد ندیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ ’’ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی‘‘۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اولمپکس میں ارشد ندیم نے 32 سال بعد گولڈ میڈل اور تھرو میں نئے ریکارڈ سے ساری قوم کو فخر دلایا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں چنوں کے سپوت ارشد ندیم نے بھارت سمیت پوری دنیا کو چت کر کے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، ارشد ندیم جیسے نوجوانوں کی جس قدر حوصلہ افزائی اور سر پرستی کی جائے کم ہے۔ وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی پر سبز ہلالی پرچم اور ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔