عبدالقادر پٹیل کی وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت

150
عبد القادر پٹیل

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن عبدالقادر پٹیل نے وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے وزارت نے تمام ہسپتالوں کو سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔

منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کیسز ہسپتالوں میں آنے کے پیش نظر علاج معالجے کی مفت سہولیات سو فی صد یقینی بنائیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی سے بچاو کیلئے علیحدہ وارڈ مختص کیے جائیں ۔ ڈینگی وائرس کی تشخیص کیلئے سکریننگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو یقینی طور پر بہتر بنایا جائے ۔