عبداللہ شفیق نے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

332
عبداللہ شفیق نے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

گال۔19جولائی (اے پی پی):قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق نے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ منگل کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست سنچری سکور کرکے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروایا۔

ان سے قبل سابق پاکستانی کپتان لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے اپنے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں میں 652 رنز بنائے تھے، عبداللہ شفیق اپنے چھٹے ٹیسٹ میچ میں 672 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ابھی ان کی اننگز جاری ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔