عبداللہ شفیق ورلڈکپ کیریئر کے پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والےپاکستانی کھلاڑی بن گئے

149
عبداللہ شفیق ورلڈکپ کیریئر کے پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والےپاکستانی کھلاڑی بن گئے

حیدرآباد۔10اکتوبر (اے پی پی):عبداللہ شفیق نے اپنے پہلے ہی ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری بنا کرپہلے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ منگل کو حیدرآباد میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت تاریخ ساز فتح حاصل کی، عبداللہ شفیق کو اوپنر فخر زمان کی جگہ سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں شامل کیا گیاتھا،

عبداللہ شفیق نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے کیریئر کے پہلے ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری سکور کردی، اس سے قبل پاکستان کی طرف سے ورلڈکپ کیریئر کے پہلے میچ میں بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز سابق کرکٹر محسن حسن خان کو حاصل تھا جنہوں نے 1983ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف ہی 83رنز کی اننگز کھیلی تھی۔