عبداللہ شفیق کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو

80
عبداللہ شفیق کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو

چٹاگانگ۔26نومبر (اے پی پی):نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی سیزیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کو انٹرنیشنل کیپ دی۔ اس موقع پر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، آج کے دن میرا خواب پورا ہوا ہے جس پر بہت خوشی ہے۔

عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، میچ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔ 22سالہ عبداللہ شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے 246 ویں کھلاڑی ہیں۔