- Advertisement -
مردان۔15اگست (اے پی پی )عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 70ویں یوم آزادی جوش وجذبے سے منایاگیا‘ اس سلسلے میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس میں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈین آف سوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر زادہ مروتھے‘ پرچم کشائی کی خصوصی تقریب گارڈن کیمپس میں منعقد ہوئی اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور بقاءکیلئے دعائیں مانگی گئیں ‘ ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت نے اس موقع پر کہاکہ غلامی سے نجات کے لیے ہمارے بزرگوں نے 90سال جدوجہد کی ہے اس جدوجہد کو ہم نے پاکستان کی ترقی میں تبدیل کرناہوگا‘ جس کیلئے سب کو اجتماعی کوشش کرناہوگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66284
- Advertisement -