27.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعبیر العقل العلا رائل کمیشن کی سی ای او مقرر

عبیر العقل العلا رائل کمیشن کی سی ای او مقرر

- Advertisement -

ریاض۔22مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں العلا رائل کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے عبیر بنت محمد العقل کو سی ای او مقرر کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق عبیر العقل گزشتہ برس جنوری کے آخر سے العلا رائل کمیشن میں قائمقام سی ای او کے طورپر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

عبیرالعقل نے سال 2017 میں کمیشن کو جوائن کیا تھا جہاں انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور متعدد اہم منصوبوں کی نگرانی کی۔

- Advertisement -

مستقل تقرری پرعبیر العقل نے کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ جو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے اسے بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے وہ بھرپورصلاحیتوں کا استعمال کریں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575292

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں