اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):عثمان اعجاز نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ٹینس لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔اتوار کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں مین اوپن سنگلز فائنل میں عثمان اعجاز نے حمزہ عاصم کو 6-3، 6-2 سے شکست دی جبکہ لیڈیز فائنل میں شیزا ساجد نے انڈر 16 اور لیڈیز فائنل میں سوہا علی کو شکست دی۔انڈر 16 بوائز کے سیمی فائنل میں دو بڑے اپ سیٹ دیکھنے میں آئے۔
حاذق حمزہ نے علی زین کو 6-2 سے شکست دی جبکہ مین اوپن سنگلز سیمی فائنل میں حمزہ عاصم نے جابر علی کو 8-4 سے ہرایا، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔انڈر 12 بوائز کے فائنل میں حسن عثمانی نے عبدالواسع کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ مہمان خصوصی کے پی ٹی سے بریگیڈیئر طارق بشیر نے جیتنے والے اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کئے۔
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ڈائریکٹر فضل سبحان نے تعاون پر چیئرمین کے پی ٹی نادر وڑائچ کا شکریہ ادا کیا۔اوپن سنگلز (بوائز) راؤنڈ رابن میچز میں جابر علی نے علی زین کو 8-2 سے ہرایا۔ قاسم علی نے عبیدہ الیاس کو 8-3 سے شکست دی۔ حمزہ عاصم نے محمد اسامہ کو 8-1 سے ہرایا۔ عبداللہ خان نے عدنان خان کو 8-3 سے ہرایا۔ اسامہ نے انعام قادر کو 8-0 سے ہرایا۔
جابر علی نے احمد مراد کو 8-2 سے ہرایا۔ علی زین نے احمد مراد کو 8-2 سے ہرایا: عمر مسعود نے محمد عبیدہ کو 8-6 سے ہرایا۔سیمی فائنل میں عثمان اعجاز نے قاسم علی کو 8-3 سے ہرایا۔ حمزہ عاصم نے جابر علی کو 8-4 سے شکست دی۔فائنل میں عثمان اعجاز نے حمزہ عاصم کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔اوپن سنگلز (لیڈیز) راؤنڈ رابن میچز میں شیزا ساجد نے عمارہ خان کو6-3 شکست دی،زارا خان نے فرح خان کو 6-3 سے ہرایا۔ عمارہ خان نے فرح خان کو 6-2 سے ہرایا۔ سوہا علی نے زارا خان کو 6-0 سے شکست دی۔
فائنل میں شیزا ساجد نے سوہا علی کو 6-2 6-4 سے شکست دی۔بوائز انڈر 12 راؤنڈ رابن میچز میں عبدالواسع نے رضوان شاہ کو 6-2 سے ہرایا۔ حسن عثمانی نے عمر امتیاز کو 6-0 سے ہرایا۔ عزیر مقصود نے عمیر خان کو 6-1 سے ہرایا۔ عامر مسعود نے وشال کو 6-0 سے ہرایا۔ عبدالواسع نے عامر مسعود کو 6-2 سے ہرایا۔ حسن عثمانی نے عزیر مقصود کو 6-1 سے شکست دی۔فائنل میں حسن عثمانی نے عبدالواسع کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔بوائز انڈر 16 راؤنڈ رابن میچز میں سمیر کیانی نے حسن عثمانی کو 6-1 سے ہرایا۔
سبحان اسلم نے عبدالواحد کو 6-2 سے ہرایا۔ علی زین نے انعام قادر کو 6-0 سے ہرایا۔ عبدالواسع نے احمد امتیاز کو 7-5 سے ہرایا۔ زاہد بن عیان نے عبدالواحد کو 6-3 سے ہرایا۔ محمد جریر نے انعام قادر کو 6-1 سے ہرایا۔سیمی فائنل میں سمیر کیانی نے عبداللہ خان کو 7-5 سے ہرایا۔ حاذق عاصم نے علی زین کو 6-2 سے شکست دی۔فائنل میں سمیر کیانی نے حاذق عاصم کو 7-5، 7-5 سے شکست دی۔گرلز انڈر 16 راؤنڈ رابن میچز میں شیزا ساجد نے زارا خان کو 6-0 سے ہرایا۔
سوہا علی نے زارا شہباز کو 6-0 سے ہرایا۔ عمارہ خان نے آمنہ کو 6-1 سے ہرایا۔ فرح شاہ خان نے فاطمہ نور کو 6-3 سے ہرایا۔ شیزا ساجد نے فاطمہ نور کو 6-1 سے ہرایا۔ سوہا علی نے آمنہ کو 6-2 سے شکست دی۔فائنل میں: شیزا ساجد نے سوہا علی کو 7-5، 6-3 سے شکست دی
۔گرلز انڈر 12 راؤنڈ رابن میچز میں لالہ رخ ساجد نے زینہ کو 6-0 سے ہرایا۔ زارا شہباز نے فاطمہ مسعود کو 6-1 سے ہرایا۔ فاطمہ مسعود نے آمنہ مسعود کو 6-4 سے ہرایا۔ عائشہ مقصود نے ایمان کو 6-4 سے ہرایا۔ لالہ رخ ساجد نے عائشہ مقصود کو 6-2 سے ہرایا۔ مارخ ساجد نے زارا شہباز کو 6-1 سے شکست دی۔فائنل میں مارخ ساجد نے لالہ رخ ساجد کو 6-3 سے شکست دی۔