عثمان بزدار چوکے چھکے مار رہے ہیں، مخالفین کی ٹیم کے کھلاڑی بھی پورے نہیں ، فردوس عاشق اعوان

64
ڈسکہ الیکشن،رانا ثنا اللہ نے قبل از مرگ واویلا شروع کر دیا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
ڈسکہ الیکشن،رانا ثنا اللہ نے قبل از مرگ واویلا شروع کر دیا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو شرم آنی چاہیے کہ وہ طویل عرصے تک حکومت میں رہنے کے باوجود ایک بھی بین الاقوامی معیار کا ہسپتال نہ بنا سکے اور ہیلتھ پالیسی لانے میں بھی ناکام رہے، جعلی راجکماری بیماری کا ڈرامہ رچا کر امپورٹڈ معالج بلا کر علاج کرا رہی ہیں، ڈاکٹرعدنان ضرور کوئی بیماری بھی اپنے ساتھ لائے ہوں گے جس کا علاج یقینا پاکستان میں نہیں ہو سکتا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے بد ھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کو ایسی کوئی مہلک بیماری لاحق نہیں جس کیلئے انہیں بیرون ملک جانا پڑے،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس کے تانگے کی سواریاں پوری نہیں، وہ پنجاب میں تبدیلی کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں، میں انہیں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ عثمان بزدار چوکے چھکے مار رہے ہیں، آپ پہلے گرائونڈ میں تو آئیں ، گرائونڈ میں آنے کیلئے 11کھلاڑی چاہیں جبکہ آپ کے پاس صرف 7 کھلاڑی ہیں، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مزیدکہا کہ مہنگائی کے ذمہ داروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی جب حکومت نے اپنے ہی لوگوں کا احتساب کیا ہو،قبل ازیںمعاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عثمان بزدار کی قیادت میں قبضہ گروپوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں کر کے سرکاری اراضی واگزار کروا رہی ہے اور اس خصوصی مہم کے دوران اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے

،معاون خصوصی نے کہاکہ عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت نے قبضہ مافیا کے ایسے بت پاش کئے جو اپنی ذات میں خدا بنے بیٹھے تھے اور قوم نے دیکھاکہ جب مافیا کیخلاف کارروائی ہوئی تو ان کی چیخیں لندن تک سنائی دی گئیں، ڈاکٹر فردوس نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کیخلاف جاری یہ آپریشن کسی سیاسی جماعت، فرد یا کسی مخصوص شخصیت کیخلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد سرکاری املاک کو قبضہ مافیا سے نجات دلاکر عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لانا ہے، قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی ان زمینوں پر عوام کیلئے ریلیف کے منصوبوں کا آغاز وزیراعلیٰ کی عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،

انہوں نے کہاکہ لاہور کی قیمتی سرکاری اراضی پر ن لیگی مافیا نے بے دردی سے قبضے کئے اور یہ مافیا ن لیگ کی ظالمانہ و جابرانہ سیاست کو پروان چڑھاکر لوٹ مار کرنے میں سرگرم عمل رہا،معاون خصوصی نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کے عوام کو قبضہ مافیا اور غنڈہ گرد عناصر سے چھٹکارا دلاکر پرامن اور صاف شفاف ماحول فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔