24.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںعثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں...

عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی ساتویں سنچری جڑ دی

- Advertisement -

دبئی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں سنچری جڑی دی۔ عثمان خواجہ نے دبئی میں کھیلے گئے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انتہائی محتاط اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا بلکہ اپنے کیریئر کی ساتویں سنچری بھی مکمل کی۔ عثمان خواجہ نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 302 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے خوبصورت 11 چوکوں کی مدد سے 141 رنز بنائے۔ انکو 141 کے انفرادی سکور پر پاکستان کے یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا۔ یہ عثمان خواجہ کے ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں سنچری تھی جو انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں مکمل کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں