کراچی۔ 13 مارچ (اے پی پی):کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کو پی ایس ایل سیزن نائن کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وہ میچز میں بائولنگ بھی کراسکیں گے۔عثمان طارق کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر گذشتہ روز انہیں بائولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے نیشنل اکیڈمی میں طلب کیا گیاتھا۔
نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لیکر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے گذشتہ شب نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن نائن کے 30 ویں میچ میں اپنے مقررہ 4 اوورز بھی کرائے جس میں انہوں نے 9.5 کی اوسط سے 38 رنز دئیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔