عثمان مرزا ،جی ٹی روڈ ریپ کیس اور جتوئی کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں، ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے، چوہدری فواد حسین

116
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عثمان مرزا ،جی ٹی روڈ ریپ کیس اور جتوئی کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے اور ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔