22.7 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 27, 2025
ہومقومی خبریںعجمان میں پاکستانی آرٹ اینڈ کلچر نمائش کا انعقاد، پاکستان کے ثقافتی...

عجمان میں پاکستانی آرٹ اینڈ کلچر نمائش کا انعقاد، پاکستان کے ثقافتی ورثہ اور سیاحتی مقامات کو اجاگر کیا گیا

- Advertisement -

عجمان ۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثہ اور فنکارانہ تنوع کو اجاگر کرتے ہوئے بہی عجمان پیلس ہوٹل نے ایک دلکش آرٹ نمائش کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پاکستان، شام، مصر اور لبنان سمیت مختلف قومیتوں کے آرٹسٹوں نے شرکت کی اور پاکستان کے ثقافتی تنوع اور سیاحتی مقامات کی دلکشی کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

- Advertisement -

اپنے کلیدی خطاب میں سفیر فیصل ترمذی نے ہوٹل کی انتظامیہ کو تقریب کے انعقاد پر سراہا جس میں پاکستان کے گہرے ثقافتی ورثے اور وسیع سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں ثقافتی سفارت کاری کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فن، موسیقی، کھانے اور کھیل لوگوں کو متحد کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ ہم آہنگی اور امن کے لیے ہمیں مزید ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی خوبصورتی 200 سے زائد قومیتوں کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں مضمر ہے۔ اس نمائش میں متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے روایتی اور عصری فن پاروں کا امتزاج پیش کیا گیا۔

 

 

 

افتتاح کے بعد فیصل ترمذی نے گائیڈڈ ٹور کیا، فنکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کے تخلیقی تاثرات کو سراہا۔ قبل ازیں بہی عجمان پیلس ہوٹل اور کورل بیچ ریزورٹ شارجہ کے ایریا جنرل منیجر افتخار ہمدانی نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا اور ان کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور فن کے ذریعے کمیونٹیز کو جوڑنے والے اقدامات کی حمایت کرنے کے ہوٹل کے عزم کا اعادہ کیا۔

نوجوان نقطہ نظر کو شامل کرتے ہوئے تقریب کے سب سے کم عمر مقرر صارم ہمدانی نے ترقی کی راہ پر گامزن اور ملک کی تاریخی شان کو دوبارہ حاصل کرنے میں پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر سفیر فیصل ترمذی نےحصہ لینے والے فنکاروں کی فن اور ثقافت میں خدمات کے اعتراف میں اسناد تقسیم کیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک خصوصی کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس نے تقریب کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575995

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں