عدالت، جناح ہائوس حملہ و دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں25 جون تک توسیع

93

لاہور۔12جون (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں25 جون تک توسیع کرتے ہوئے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لئے طلب کر لیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی۔بدھ کے روز سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر چھ دن میں فیصلہ کا حکم دیا تھا۔

دیگر چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت نمبر3 نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔