لاہور۔13جون (اے پی پی):پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے عدالتوں میں تعطیلات کے دوران فرائض سر انجام دینے کے لئے تمام انچارجز اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ترجمان کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن جہاں ایک طرف عدالتوں دوسری طرف محکمہ پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اور جس طرح پولیس ڈیپارٹمنٹ کو عید والے دن بھی چھٹی نہیں ہوتی
اسی طرح ضمانت ریمانڈ جیسے ضروری معاملات دیکھنے کے لئے چھٹی کے روز بھی ڈیوٹی جج اور ڈیوٹی پراسیکیوٹر موجود رہتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے پراسیکیوٹرز کے دو دو گروپ بناکر سرکاری فرائض سر انجام دینے کا حکم جاری کر دیاہے تاکہ ایک گروپ ڈیوٹی کرے دوسرا چھٹی کرے اور جب دوسرا ڈیوٹی کرے تو پہلا چھٹی کر لے، اس طریقے سے بلا تعطل فرائض کی انجام دہی بھی ممکن ہو سکے گی۔