گوجرانوالہ۔19نومبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ مفرور میاں نواز شریف نے ریاست مخالف بیانیہ دینے کی کو شش کی‘شریف خاندا ن خود کورنجیت سنگھ کاوارث سمجھتا ہے‘ خان پلازہ آدھے سے زیادہ سرکاری اراضی پر ہے ‘این سی او سی میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے تمام ادارے اور بڑی جماعتیں ا س میں موجود ہیں عدالتی فیصلے کے بعد ہر جماعت کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے گوجرانوالہ رہنما پی ٹی آئی چودھری یونس انصاری ‘اشرف انصاری ایم پی اے کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ان کاکہناتھاکہ گوجرانوالہ کے ایک سورماخرم دستگیر نے مجھے ٹی وی پروگرام میں بیٹھ کر عدالت لیجانے کا کہا۔ خرم دستگیر تو عدالت نہیں گئے انتظار کے بعدانہوں نے پٹرول پمپ کی جگہ پر کھڑے ہو کر پریس کا نفرنس کی اس پریس کا نفرنس کا انہوں نے جواب دیا نہ ابھی تک عدالت لیکر گئے ان کاکہناتھا کہ مفرور میاں نواز شریف نے ریاست مخالف بیانیہ دینے کی کو شش کی‘ان کاکہناتھا کہ قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ مجھے چند سال تک نہیں معلوم تھا کہ الاٹ منٹ کروا کر پٹرول پمپ کیسے بنائے جاتے ہیں۔ مافیاز کا گلی محلے تک نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے خرم دستگیر کو باہر کی پڑھائی لکھائی کا بھی فاعدہ نہیں ہوا دستگیر پٹرول پمپ کی دو کنال اراضی کا ریکارڈ نہیں ملتا دستگیر فیملی خان پلازہ سے ڈی سیل کروانے کا عدالت سے آرڈر لے کر آئے ہیں جبکہ اس پلازہ کا ریکارڈپنجاب فرانزک لیب میں چلا گیا ہے‘شہبازگل کاکہناتھاکہ شریف خاندان خود کورنجیت سنگھ کا وارث سمجھتا ہے‘جس کی ہر چیز پر شریف فیملی اور ان کے حواریوں نے قبضہ کر رکھا ہے گوجرانوالہ میں موجود رنجیت سنگھ کی حویلی کی پچاس دکانوں پر انکے حواریوں نے قبضہ کر رکھا ہے شیخ ثروت اکرام پر بھی مختلف پراپرٹیز دیکر لوگوں کو نوازنے پر مقدمہ درج ہے گلستان سینما کی 30مرلے جگہ واگزار کروائی گئی ہے ایک ایک بندہ اور انکا حواری سامنے لیکر آئیں گے اوپر والوں کی اربوں کا دودھ دینے والوں کی بھینیس پکڑی گئی ہیں اب ان کی کمر میں درد ہو رہا ہے لوٹ مار کرنیوالا چاہے کسی بھی جماعت سے ہو گا پکڑ میں آئیگا چاہے اسکا تعلق پی ٹی آئی سے ہو گا‘ان کاکہناتھاکہ این سی او سی میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے تمام ادارے اور بڑی جماعتیں ا س میں موجود ہیں عدالتی فیصلے کے بعد ہر جماعت کوروناایس او ہیز پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہے۔ اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کاکہناتھا کہ لیگی رہنما انتظامیہ کو فون کرکے ڈرادھمکا رہے ہیں ،انہیں چاہیے کہ اپناقبلہ درست کرلیں ورنہ کارروائی ہو گی ،ان کاکہناتھا کہ انڈسٹری کو ایک اچھاپیکج دیاجارہا ہے،زیادہ بجلی استمال کرنے والوں کو بلوں میں رعایت دی جارہی ہیں ،ان کاکہناتھا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب کیے جائیں گئے اورانہیں قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔