اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو گرانے کی کوشش کرنے والے خودگریں گے، عمران خان ثبوت لائیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جب عدالت ثبوت مانگتی ہے تو یہ جھوٹ لے آتے ہیں، انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بولا ، وکیل بدلنے سے فیصلہ آپ کے حق میں نہیں ہوگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ عدالت ثبوت مانگتی ہے تو عمران خان لندن چلے جاتے ہیں اور وہ کتابیں پیش کرتے ہیں جوکوئی نہیں پڑھتا، جس دن جمائما کٹہرے میں آ گئیں تو بہت سے رازکھلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج فیصلے پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کرتی ہے۔