عدالت نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست گذاروکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا

120

لاہور۔19اگست (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست میں ایک اور درخواست گزار اقتدار شاہ کو بھی فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے وکلا کو 23 اگست کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔جسٹس شکیل احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت درخواست میں چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی،وزیر اعظم،اپوزیشن لیڈر، سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کرکے اس کا اطلاق ماضی سے کیا گیاکسی بھی قانون کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جاسکتا۔

الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے سپریم کورٹ کی نشستوں کے فیصلے کو بے اثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کے لیے 23 اگست تک ملتوی کر دی۔