عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پانچ سالہ نااہلی و انٹر پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی

122

لاہور۔1نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں پانچ سالہ نااہلی اور انٹر پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی درخواستوں پر جمعہ کو سماعت کی ۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت پیش نہ ہوئے جس پر لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی اور درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔