عدالت نے نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے سے متعلق درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیں

145
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں موجودہ نگران حکومت کو ختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے سے متعلق درخواستیں وفاقی وکیل کے جواب کی روشنی میں غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیں۔

جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید اور زمان وردگ کی درخواستوں پرسوموار کو سماعت کی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے اور سپریم کورٹ الیکشن کروانے کا حکم دے چکی ہے، اب الیکشن کا شیڈول بھی جاری ہوگیا ہے اور 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی ۔