لاہور۔25مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ڈویژن میں گولیوں سے کتا مار مہم روکنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت، ڈی سی لاہور اور ایم سی ایل سے جواب طلب کرلیا ۔ درخواست گزار کے مطابق دو ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد کتوں کو گولی مار کر تلف کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حسن سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں پنجاب حکومت، کمشنر لاہور ڈویژن ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل درآمد کی استدعا کی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو ہدایات لیکر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے تاحکم ثانی لاہور ڈویژن میں کتا مار مہم روک دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576057