عراق،تین خودکش بم دھماکوں میں 12 عراقی سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 34 زخمی ہو گئے

115
Iraq

بغداد۔ 24 ستمبر (اے پی پی) عراق کے صوبہ صلاح الدین میں تین خودکش بم دھماکوں میں عراقی سیکیورٹی فورس کے 12 اہلکار ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔صوبہ صلاح الدین کی پولیس فورس کے ترجمان کرنل محمد الجعبوری کے مطابق ہفتہ کی صبح دھماکہ خیز مواد سے بھری تین گاڑیاں جو خودکش بمبار چلا رہے تھے ایک چیک پوائنٹ سے ٹکر ا کر تباہ کر دی گئیں۔