عراق، پر تشدد واقعات میں 12 افراد ہلاک

160

بغداد ۔ 9 مئی (اے پی پی)عراق میں تازہ رونما ہونے والے متعدد پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کم ازکم 12 افراد مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ابو غریب کے علاقے میں ہونے والے خود کش حملہ میں حملہ آور سمیت 3 پولیس اہلکار اور2 شہری مارے گئے۔ میدان میں ہوئے ایک بم حملے میں 3 شہری جاں بحق جبکہ بغداد میں ہونے والے بم حملے میں 4 شہری جاں بحق ہوئے۔ ابھی تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔