عراقی حکومت مظاہرین کے آئینی مطالبات تسلیم کرے، مائیک پومپیو

77

واشنگٹن ۔ 02 نومبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کے جائز مطالبات کو سنے اور میڈیا اور اظہار رائے پر حالیہ دنوں میں عائد کردہ پابندیوں کو ختم کرے۔ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا عراقی معاشرے کے مسائل حل کرنے کے لیے عراق کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی سنجیدہ کاوش کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر تشدد کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔