عراقی دستوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

115

لندن ۔ 10 نومبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عراقی دستوں پر متعدد افراد کو قتل کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ایمنسٹی کے مطابق موصل کے قریب ایک گاوں میں 6 افراد کو بیہمیانہ طور پر قتل کیا گیا اور قاتل عراقی پولیس کی یونیفارم میں ملبوس تھے۔ شبہ تھا کہ یہ افراد دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجو ہیں۔ ایمنسٹی نے اس واقعے کی فوری اور مفصل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب موصل سے عام شہریوں کے انخلاء کا عمل تیز ہو گیا ہے اور تقریباً ساڑھے تین ہزار سے زائد خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔