بغداد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) عراق کے شمالی علاقہ میں خودکش بمبار نے چیک پوا ئنٹ پر دھماکہ کر دیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے سیکیورٹی اور میڈیکل حکام کے حوالہ سے بتایا کہ دھماکہ سے کم ازکم 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں فوری طور پر اس خود کش حملہ کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔