عراق ،امریکی اتحادی افواج کا فضائی حملہ، 8 دہشتگرد ہلاک

75

بغداد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) عراق کے مشرقی صوبے الانبار میں امریکی اتحادی افواج نے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ عراقی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اتحادی افواج اور عراقی جنگی طیاروں نے مشترکہ طور پر دارالحکومت بغداد سے تقریباً 180 کلو میٹر مغرب میں کوبیساکے ریگستان میں واقع داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔