عراق جانے والے زائرین کیلئے بحری جہاز سروس شروع کرنے پر غور کیا جا رہاہے، وفاقی وزیر بحری امور

39

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عراق جانے والے غریب زائرین کیلئے بحری جہاز سروس شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو وفاقی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفٹانے ملاقات کی جس میں پاکستان اورعراق کے برادرانہ تعلقات کے بارے گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران علی زیدی نے کہا کہ ہر سال پاکستان سے ہزاروں زائرین عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی عراق کے ساتھ مکمل تعاون کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نے آئی ایم او کے آئندہ انتخابات میں پاکستان کی حمایت پر عراقی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

علی زیدی نے بتایا کہ وہ کم آمدنی اور غریب زائرین کے لیے پاکستان سے عراق تک بحری جہاز چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، عراقی سفیر نے اس سلسلے میں مکمل سہولت کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا،مفاہمت نامہ دونوں برادر ممالک کو سمندر کے ذریعے آپس میں ملائے گا ۔