عراق میں نئی فوجی کاروائیوں سے ہزاروں شہری بے گھر ہو جائیں گے، اقوام متحدہ

102

جنیوا۔ 9 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ میں عراقی انسانی امور کی کارڈینیٹر لیزا گرینڈ نے کہاہے کہ عراق میں نئی فوجی کاروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔انھوں نے جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس طرف توجہ دلائی کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر کنٹرول تیلافر، حاویجا اور انبار کے علاقوں میں کی جانے والی فوجی کاروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں شہری در بدر ہو جائیں گے۔عراق میں داعش کے اثرورسوخ میں اضافے کے بعد 2014 سے لیکر ابتک 5.3 میلین افراد بے گھر ہو چکے ہیںجبکہ 3.3 میلین افراد کو ابھی تک نقل مکانی کے مسائل کا سامنا ہے۔