عراق کا الفاؤ بندرگاہ سے سعودی عرب تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ

111
عراق نے الفاؤ بندرگاہ

بغداد ۔12ستمبر (اے پی پی):عراق نے الفاؤ بندرگاہ سے سعودی عرب تک ریلوے لائن بچھانے کے منصو بت کا اعلان کیا ہے۔

عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے میڈیا ڈائریکٹر میثم عبدالصافی نے بتا یاکہ عراق ایک ریلوے نیٹ ورک بچھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو الفاؤ کی بڑی جنوبی بندرگاہ کو سعودی عرب سے ملانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ 17 ارب ڈالر کے منصوبے کا حصہ ہو گا جسے "شاہراہ ترقی” کہا جاتا ہے۔

ان کے مطابق "شاہراہ ترقی” میں 1,200 کلومیٹر طویل ریلوے لائن اور بندرگاہ سے ترکیہ کے ساتھ شمالی سرحد تک ایک ہائی وے کی تعمیر شامل ہے۔