22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعراق کے شہر موصل کی تاریخی النوری مسجد آٹھ سال بعد دوبارہ...

عراق کے شہر موصل کی تاریخی النوری مسجد آٹھ سال بعد دوبارہ کھول دی گئی

- Advertisement -

بغداد۔2ستمبر (اے پی پی):عراق کے شہر موصل کی تاریخی النوری مسجد انہدام کے8سال بعد تعمیر نو کی تکمیل پر باقاعدہ طور پر دوبارہ کھول دی گئی۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق اس سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب کی صدارت عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کی اور مسجد کا افتتاح کیا۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات، یونیسکو، یورپی یونین، اقوام متحدہ کے نمائندوں اور نینوا گورنریٹ کے کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عراقی وزیراعظم نے کہا کہ یہ مسجد ہمیشہ ایک سنگ میل رہے گی، عراقی عوام کے عزم اور بہادری کے دشمنوں کو یہ یاددہانی کراتے ہوئے کہ عراقی عوام اپنے ملک کا تحفظ کر سکتے ہیں اور وہ سچائی کو مبہم کر کے پس منظر میں ڈال دینے کے خواہش مند عناصر کی طرف سے تباہ کر دی گئی ہر شے کو پوری طرح دوبارہ تعمیر کرنے کا عزم اور حوصلہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام اپنی ثقافت، تاریخی نوادرات اور آثار قدیمہ کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت موصل شہر کی تاریخی مسیحی میراث کی بھی مکمل بحالی کی خواہش مند ہے۔ مسجد کی تعمیر کے کام میں اقوام متحدہ کے ثقافتی، تعلیمی اور سائنسی ادارے یونیسکو نے بھرپور تعاون کیا۔ اس عمل میں یونیسکو کو عراق کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے قومی ادارے اور مذہبی حکام کا تعاون بھی حاصل رہا۔ اس مسجد کے ایک طرف کو جھکے ہوئے مینار سمیت اس کی تعمیر نو کا عمل روایتی طرز تعمیر اور تعمیراتی سامان استعمال کرتے ہوئے مکمل کیا گیا۔

- Advertisement -

اس دوران اس مواد کو بھی دوبارہ استعمال کیا گیا، جو انہدام کے بعد اس مسجد کے ملبے سے نکال کر محفوظ کر لیا گیا تھا۔ النوری مسجد کی تعمیر نو کے لیے یونیسکو نے مجموعی طور پر 115 ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی، جس کا بڑا حصہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کی طرف سے فراہم کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ داعش نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی اتحاد نے فضائی حملے میں مسجد اور مینار کو تباہ کیا جبکہ اتحاد نے اس کی تردید کی۔ عراقی حکومت نے داعش پر الزام عائد کیا کہ اس نے مسجد کو تباہ کیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں