23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںعرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور...

عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

- Advertisement -

عمان۔2جون (اے پی پی):مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کی وزارتی کمیٹی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ، انسانی تباہی کو روکنے اور فلسطینی عوام کے دو ریاستی حل جو منصفانہ اور جامع امن کے حصول کا واحد راستہ ہے کے ساتھ ان کی آزاد ریاست کے حق کو پورا کرنے کے لیے حقیقی کوشش شروع کرنے کے لیے اپنی مسلسل کوششوں کا اعادہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کمیٹی نے گزشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے لیے اپنی مکمل حمایت اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے فوری اور مستقل خاتمے تک پہنچنے، دو ریاستی حل پر عمل درآمد، فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو بااختیار بنانے، تعمیر نو کی کوششوں کو تیز کرنے اور جون کے بعد نیویارک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

اس موقع پر اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے امور خارجہ اور تارکین وطن ایمن صفادی نے سعودی وزیر خارجہ اور غزہ پر عرب اسلامی کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن فرحان، کمیٹی کے ارکان بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالاتی ، عرب لیگ کے سیکرٹری احمد ابوا لغیث کا استقبال کیا۔ کمیٹی نے اردن کی ہاشمی بادشاہت کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین کے ساتھ ویڈیو کال کے بعد میٹنگ کی۔ شہزادہ فیصل کی سربراہی میں ہونے والی اس کال میں فلسطینی صدر محمود عباس، ان کے نائب حسین الشیخ اور وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ بھی شامل تھے۔

- Advertisement -

یہ ورچوئل میٹنگ اسرائیل کی جانب سے کمیٹی کے رام اللہ کے دورے کو روکنے کے بعد ہوئی۔کمیٹی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کمیٹی کے رام اللہ کے دورے کو روکنے کا فیصلہ اسرائیل کے تکبر اور قابض طاقت کے طور پر اس کی بین الاقوامی قانون اور قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا عکاس ہے۔ کمیٹی نے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے مزید ممالک پر زور دینے اور نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کو عملی شکل دینے کے لیے کوششوں میں تیزی لانے کی تصدیق کی۔

اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے امور خارجہ اور تارکین وطن ایمن صفادی نے کہا کہ شاہ عبداللہ دوم نے غزہ میں جنگ کو روکنے، غیر معمولی انسانی تباہی کو ختم کرنے اور فلسطینی سرزمین پر ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک سنجیدہ تحریک شروع کرنے کے لیے موثر بین الاقوامی موقف کو متحرک کرنے میں کمیٹی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو مکمل طور پر پورا کرنا ہی منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کی بنیاد ہے۔

کمیٹی نے جاری بین الاقوامی کوششوں اور سیاسی تصفیہ سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا، جس کا انعقاد رواں ماہ نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس نے کیا تھا۔ کمیٹی نے 4 مارچ کو قاہرہ میں عرب غیر معمولی سربراہی اجلاس میں منظور کیے گئے منصوبے کی بنیاد پر جنگ بندی کے معاہدے کے بعد قاہرہ میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کمیٹی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی اور طبی امداد کے فوری اور غیر مشروط داخلے کی اجازت دے،فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل بنائے اور مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکے ۔

کمیٹی نے اسرائیلی حکام کی جانب سے کمیٹی کے رام اللہ کے طے شدہ دورے کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور جامع امن کے حصول اور فلسطینی حکومت کی حمایت کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604212

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں