19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںعرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل ترمذی کا زلیخا ہسپتال...

عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل ترمذی کا زلیخا ہسپتال شارجہ کا دورہ ،ہسپتال کی پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی خدمات کی تعریف

- Advertisement -

ابوظہبی ۔25اگست (اے پی پی): متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نےزلیخا ہیلتھ کیئر گروپ کی بانی اور چیئرپرسن ڈاکٹر زلیخا داؤد کی دعوت پر اتوار کو زلیخا ہسپتال شارجہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر زلیخا داؤد، زلیخا ہیلتھ کیئر گروپ کی شریک چیئرپرسن ڈاکٹر ذنوبیہ شمس ،ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے متعدد پاکستانی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر کو متحدہ عرب امارات میں زلیخا ہسپتال کی دبئی اور شارجہ شاخوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔انہیں بتایا گیا کہ شارجہ میں ہسپتال کا قیام 1992 میں ہوا اور اس کی دوسری برانچ 2004 میں دبئی میں قائم کی گئی جہاں اس وقت ہر سہولت میں 200 ڈاکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں سے 25 سے 30 ڈاکٹرز کا تعلق پاکستان سے ہے۔

بتایا گیا کہ ہسپتال متحدہ عرب امارات میں پسماندہ افراد اور خاندانوں کو معیاری اور سستی صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سفیر فیصل ترمذی نے زلیخا ہسپتال کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ہسپتال کی پوری ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی ڈاکٹروں کی اس ٹیم کا حصہ بننے اور ان کے انسانی ہمدردی کے کاموں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ڈاکٹر زلیخا اور ان کی ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاکستان میڈیکل سینٹر کے ساتھ اشتراک کار کریں تاکہ مستحق تارکین وطن خصوصاً پاکستانیوں کو صحت کی مزید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=497384

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں