عرب امارات کے قونصل جنرل نے سکھر کے قریب برج العرب کا سنگ بنیاد رکھ دیا

149

سکھر۔ 16 جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے سکھر ۔ روہڑی لینس ڈاؤن برج کے پاس برج العرب کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ روہڑی کی تاریخی لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا ۔

اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے لینس ڈاؤن پل کی تاریخی اہمیت اور اس کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے لینس ڈاؤن میوزیم کا بھی دورہ کیا ، علاقے کی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل نے کہاکہ یہ منصوبہ نہ صرف علاقائی ترقی میں معاون ثابت ہوگا بلکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی اور سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔