عرب ثقافتی فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں چینی صدر کا تہنیتی پیغام

100

بیجنگ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) چوتھا عربی ثقافتی فیسٹول چین کے جنوب مغربی شہر چنگ دو میں اختتام پذیر ہوا۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے اختتامی تقریب کے موقع پراپنے تہنیتی پیغام میں فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔شی جن نے اپنے پیغام میں کہا کہ عربی ثقافتی فیسٹول کا انعقاد چین اور عرب ممالک کے درمیان عوامی رابطے کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر انسانی و ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور چین اور عرب ممالک کے درمیان سٹرٹیجک ساتھی کے تعلقات کے لئے پختہ سماجی اور عوامی بنیاد فراہم کرنا چاہتا ہے۔واضھ رہے کہگزشتہ تین مہینوں کے دوران چین اور عرب ممالک نے مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔