عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب،شام میں ترکی کے فوجی آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا

84

قاہرہ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)عرب لیگ نے شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل حسام زکی نے یہاں اپنے بیان میں کہا کہ مصر کی درخواست پر خطہ کے وزرائے خارجہ 12 اکتوبر کو قاہرہ میں ہنگامی اجلاس میں شامی علاقہ میں ترکی کی ممکنہ جارحیت کا جائزہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے رکن ملک پر غیر ملکی حملہ کو قبول نہیں کیا جاسکتا جس سے خطہ کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔ گزشتہ روز عرب لیگ نے کہا تھا کہ شام میں ترکی کی فوجی کارروائی سے داعش کو تقویت ملے گی ۔