29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعرب لیگ کی القدس میں عیسائی پادریوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد...

عرب لیگ کی القدس میں عیسائی پادریوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی مذمت

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) عرب لیگ نے فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے عیسائی شہریوں اور گرجا گھروں کے پادریوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرانے بیت المقدس میں القیامہ چرچ کے صحن میں احتجاج کرنے والے عیسائی کارکنوں اور پادریوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ ناقابل قبول اور وحشیانہ حرکت ہے۔ اس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔عرب لیگ کا کہنا ہے کہ وہ القدس میں فلسطینی مسلمانوں اور عیسائی برادری کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119511

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں