عرب ممالک کے رہنمائوں کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف بات چیت کے لئے (کل)سعودی عرب میں سربراہی اجلاس منعقد ہو گا

141

ریاض۔20فروری (اے پی پی):عرب ممالک کے رہنمائوں کا غزہ پر امریکی کنٹرول اور فلسطینی باشندوں کی بے دخلی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف بات چیت کے لئے کل(جمعہ کو )سعودی عرب میں سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر کے اس منصوبے نے عرب ریاستوں کے درمیان اتحاد کو ہوا دی، جس نے اسے یکسر مسترد کر دیا۔

سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کے ماہر عمر کریم نے بتایا کہ یہ سربراہی اجلاس وسیع عرب دنیا اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دہائیوں میں سب سے زیادہ نتیجہ خیز ہوگا۔ جمعہ کو ہونے والا سربراہی اجلاس اصل میں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کے لئے طے کیا گیا تھا، تاہم اس میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے 6 ممالک اور فلسطینی اتھارٹی کو شامل کرنے کے لیے توسیع کی گئی ہے۔