دبئی۔7جنوری (اے پی پی):عرب پلاسٹ کی 17ویں نمائش دبئی میں منگل سے شروع ہو گئی ۔امارات نیوز ایجنسی (وام)کے مطابق عرب پلاسٹ’ کی 17ویں نمائش، جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پلاسٹک اور پیٹرو کیمیکل کی سب سے بڑی نمائش ہے،جو 7 جنوری سے 9 جنوری 2025 تک دبئی انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں جا ری رہے گی۔
اس نمائش میں 35 ممالک کے 750 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے، جن میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، عمان، آسٹریا، چین، مصر، جرمنی، اٹلی، بھارت، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، ویتنام، اور اردن شامل ہیں۔اس ایونٹ کا مقصد پلاسٹک، پیٹرو کیمیکل، اور ربڑ کے شعبوں میں تازہ ترین ترقیات اور مستقبل کے امکانات کو اجاگر کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس نمائش کو 10,000 سے زائد زائرین دیکھنے آئیں گے۔