
اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے اکادمی ادیبات پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میںاکادمی کے نئے دفاتر کے قیام پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اس ضمن میں طے کردہ نظام الاوقات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ 40 سال بعد قائم ہونے والے ان نئے دفاتر کے قیام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے تاکہ ملک بھر میں علمی وادبی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع ہونے سے دور افتادہ علاقوںکے باصلاحیت اہل قلم کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ ہدایت انہوں نے منگل کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں اکادمی ادبیات پاکستان کے امور کار کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی۔