اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو نئے عہدے پر تعیناتی کی مبارک باد دی ہے۔ عرفان صدیقی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بطور آرمی چیف تعیناتی پر بھی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹیلی فون پر جنرل باجوہ سے گفتگوبھی کی۔ اور توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاک فوج کی شاندار روایات میں مزید اضافہ ہوگا۔