عرفان صدیقی کے کالموں کا تازہ مجموعہ ”کالم کہانی“ شائع ہو گیا

اسلام آباد ۔ 23جون(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی کے کالموں کا تازہ مجموعہ ”کالم کہانی“ کے نام سے شائع ہو گیا ہے۔ اس مجموعے میں اکتوبر 2011 سے دسمبر 2013 تک کی درمیانی مدت میں”نقش خیال“ کے عنوان سے لکھے گئے وہ ایک سو کالم شامل ہیں جو 2013ءکے انتخابات کے حوالے سے لکھے گئے۔ عرفان صدیقی کے منفرد اسلوب کے ترجمان یہ کالم …

اسلام آباد ۔ 23جون(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی کے کالموں کا تازہ مجموعہ ”کالم کہانی“ کے نام سے شائع ہو گیا ہے۔ اس مجموعے میں اکتوبر 2011 سے دسمبر 2013 تک کی درمیانی مدت میں”نقش خیال“ کے عنوان سے لکھے گئے وہ ایک سو کالم شامل ہیں جو 2013ءکے انتخابات کے حوالے سے لکھے گئے۔ عرفان صدیقی کے منفرد اسلوب کے ترجمان یہ کالم مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم، سیاسی و معاشرتی محرکات، انتخابات پر اثر انداز ہونے والے عوامل، مختلف انتخابی زائچوں، جائزوں، تبصروں اور امکانات کا احاطہ کرتے ہیں۔ معروف صحافی اور دانشور مجیب الرحمن شامی نے کتاب کے فلیپ میں کہا ہے کہ ”2013 کے انتخابات سے پہلے عرفان صدیقی نے مختلف سیاسی جماعتوں کا جس طرح جائزہ لیا، ان کی خوبیوں اور کمزوریوں کی جس طرح نشاندہی کی اور ان کے دعووں اور وعدوں کو جس طرح میزان پر تولا، وہ ان کی ژرف نگاہی پر دلیل بن گیا۔

Leave a Reply